Categories
Breaking news

ایم کیو ایم کے دونوں وزراء مستعفی ہورہے ہیں، فروغ نسیم

ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں وفاقی وزراء اب سے کچھ دیر بعد مستعفی ہونے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر فروغ نسیم نے جیو نیوز کے اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور امین الحق کچھ دیر میں استعفے دے دیں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کسی حد تک کہہ سکتے ہیں معاملات طے ہوگئے ہیں، تاہم توثیق رابطہ کمیٹی کرے گی۔

معاملات طے ہونے کی توثیق رابطہ کمیٹی کریگی، فیصل سبزواری

کسی حد تک کہہ سکتےہیں معاملات طے ہوگئے ہیں، فیصل سبزواری

سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک معاہدہ ہونا ہے، ایک ایک نکات پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے، معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے معاہدے کی توثیق لیں گے، پیپلز پارٹی سی ای سی سے توثیق لے گی، معاہدے کا باضابطہ اعلان شام 4 بجے میڈیا کے سامنے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے حکومت کو بڑا سرپرائز دیا، اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم (پاکستان) نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا، متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جس پر دستخط ہوگئے۔

عمران خان اکثریت سے محروم، اپوزیشن کا MQM سے معاہدہ ہوگیا

تفصیلات کا اعلان آج شام 4 بجے کریں گے، فضل الرحمٰن، متحدہ کی بھی تصدیق

ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھودی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر 177 تک پہنچ گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.