Categories
Breaking news

ایم کیو ایم کا وفد شہبازشریف سے کل ملاقات کرے گا

ایم کیو ایم کا وفد شہبازشریف سے کل ملاقات کرے گا

ملک میں سیاسی رابطوں میں تیزی آ گئی، وفاق میں حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان کا وفد منگل کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان اور وسیم اختر بھی شامل ہوں گے۔

زرداری و بلاول کی شہباز و حمزہ سے ملاقات، کہنی و مُکّے ملائے

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے ملنے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

ملاقات میں متحدہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں قائد حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کرچکے ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کی قیادت نے ملکی سیاسی صورتِ حال، حکومت مخالف مارچ اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر بھی بات ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *