Categories
Breaking news

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

Advertisement

 ایم کیو ایم  پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خانمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ایک بار پھر کراچی سمیت ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

ایک طرف سندھ حکومت کی قیادت میں کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے، دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔

کراچی کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہوسکتا جب تک یہاں کے مقامی افراد کو مکمل اختیار نا ملے اور یہ اسی صورت ممکن ہوگا جب کراچی سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔

— Muhammad Amir Khan (@amirkhanMQM90) August 15, 2020

کراچی کے مسائل پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں عامر خان نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو سکتا جب تک مقامی افراد کو مکمل اختیار نہ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو مکمل اختیار دیا جانا تب ہی ممکن ہے جب ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں: شہرِ قائد کے مسائل حل کرنے کیلئے مخالف سیاسی جماعتیں ایک ہو گئیں، اہم خبر آگئی

واضح رہے گزشتہ رات کراچی میں شہر کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی بڑی بیٹھک لگی تھی، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، میئر کراچی وسیم اختر، وفاقی وزیر علی زیدی اور اسد عمر نے شرکت کی تھی۔

اس اہم ملاقات سے یہ امر واضح ہو گیا ہے کہ شہر قائد کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کی شدید مخالف سیاسی جماعتیں ایک ہو گئی ہیں اور کراچی کی بحالی، معاشی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تینوں جماعتوں نے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر کام کرنے، مشترکہ حکمت عملی بنا کر آگے بڑھنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *