Categories
Breaking news

ایم کیو ایم وزیر اعظم کی دعوت پر عشائیے میں شرکت کرے گی

Advertisement
ایم کیو ایم وزیر اعظم کی دعوت پر عشائیے میں شرکت کرے گی

وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج حکومت کی اتحادی جماعتوں کیلئے عشائیے کا اہتمام کیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی اہم اتحادی ایم کیو ایم وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرے گی۔

عشائیے سے قبل وزیراعظم اور ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات بھی ہوگی۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی اور ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر گفتگو ہوگی۔

Table of Contents

مسلم لیگ ق کا وزیرِ اعظم کے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق نے بنی گالہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے آج دیئے جانے والے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت نے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر عشائیے میں شریک نہیں ہو رہے۔

ترجمان ق لیگ کے مطابق وفاقی حکومت نے قیادت سے رابطہ کر کے عشائیے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے تاہم پارٹی رہنماؤں کی مصروفیات کی بناء پر عشائیے میں شریک نہیں ہو رہے، بجٹ کی منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی اور اتحادی ارکان کے لیے دیئے جانے والے عشائیے کا مقصد بجٹ منظوری کے لیے ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانا ہے جبکہ بجٹ منظوری کے لیے حکومتی حکمتِ عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

عشائیے میں وزیرِ اعظم عمران خان ناراض اتحادیوں کے تحفظات اور اختلافات بھی دور کریں گے۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل بھی وزیرِ اعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل کا کہنا تھا کہ عشائیہ اتحادیوں کو دیا گیا ہے اور اب ہم اتحادی نہیں رہے، جب اتحادی نہیں رہے تو عشائیے میں شرکت کیوں کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *