
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن فوری روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا موقف بھی سنا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہوسکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں۔
ہمارا مقصد الیکشن کا التواء ہرگز نہیں، وسیم اختر
اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد الیکشن کا التواء ہرگز نہیں، فری اینڈ فیئر الیکشن ضروری ہیں، ہم نے 4 سال بےاختیار رہ کر گزارے۔
وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل درآمد اور الیکشن سے پہلے حلقہ بندیوں کی خامیوں کو دور کیا جائے۔
کراچی میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان
سندھ کابینہ نے مزید 90 روز کی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویز منظور کرلی جس کے بعد کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ووٹر لسٹوں کی خامیوں کو دور کیا جائے، پی ٹی آئی نے افرا تفری کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے۔
وسیم اختر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کئی باتوں پر اتفاق کیا ہے ہم مزید بات کررہے ہیں، یہ تاثر ٹھیک نہیں ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی خوش فہمی ہوسکتی ہے کہ وہ مقبول ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کس بات کی جلدی ہے، الیکشن بہتر انداز میں ہو تاکہ آنے والا میئر کچھ کرسکے۔
واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیرِ اعظم کی وطن واپس نہ آنے کی وجہ سامنے آ گئی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔
-
ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج
کراچی میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی گرفتاریوں کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
-
وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی لندن سے واپسی ایک بار پھر مؤخر
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی ایک با پھر مؤخر کر دی۔
-
کینیا کی پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ڈی جی ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ کینیا کی پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
-
عمران خان اداروں کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں
-
شعیب ملک کے ٹیم چھوڑنے پر پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے کیا کہا؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرانچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم چھوڑنے پر شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
-
عمران خان سے سخت سوال کرنے والی خاتون اینکر کو قتل کی دھمکیاں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کردیے۔
-
ارشد شریف قتل کے بعد کینیا میں شوٹنگ سائٹ بند
ایموڈمپ پر عملے کے چند افراد رہ گئے ہیں جبکہ سائٹ کو تحقیقات کیلئے بند کیا گیا ہے۔
-
کراچی، سندھ سیکریٹریٹ پر احتجاج میں گرفتار متعدد افراد رہا
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف آرام باغ تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں گرفتار 12 مظاہرین کو نامزد کیا گیا ہے۔
-
عمران میرٹ کی پامالی کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟ احسن اقبال
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی کسی کا آرمی چیف نہیں ہوتا، آرمی چیف ادارے کا ہوتا ہے۔
-
نواز شریف کے موبائل وال پیپر پر کس کی تصویر ہے؟ مریم نے بتا دیا
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نواز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے موبائل فون کے وال پیپر سے متعلق بتایا۔
-
کسی کو باہر سے آرمی چیف تو نہیں لگانا ہے، قمر زمان کائرہ
پی پی رہنما نے کہا کہ بقول خان صاحب کے وہ طوفان لا رہے ہیں جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، مسلح ہوکر اسلام آباد آئیں گے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
-
رانا ثناء اللّٰہ دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل
وزارت داخلہ کا مؤقف ہے کہ راناثناء اللّٰہ روٹین کے چیک اپ کیلئے اسپتال گئے ہیں۔
-
زیادہ ڈالر چارج کرنے والے بینکوں پر زیادہ جرمانہ ہوگا تاکہ آئندہ کوئی بینک ایسا نہ کرے، عائشہ غوث پاشا
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق بینکوں کی جانب سے اوور چارجنگ کی تحقیقات اسی ماہ مکمل ہوجائے گی۔
-
فیڈرل سروس ٹریبونل نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کا وفاق کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔