Categories
Breaking news

ایم کیو ایم نے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پانے کی تردید کردی، اے آر وائی نیوز کا دعویٰ

ایم کیو ایم نے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پانے کی تردید کردی، اے آر وائی نیوز کا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مکمل طور پر معاملات طے پانے کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور وسیم اختر نے کہا ہے کہ ابھی تک اپوزیشن کے ساتھ معاملات مکمل طور پر طے نہیں پائے، اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے کوئی بھی پیشرفت ہوگی تو میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب حکومتی وزرا بھی اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن ذرائع سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات مکمل طور پر طے پاچکے ہیں اور معاہدے کے ڈرافٹ کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.