
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سینیٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے پر رضامند ہوگئی۔
ایم کیو ایم کے عارضی مرکزی بہادرآباد پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وسیم اختر نے میڈیا کو بریفنگ دی۔
ناصر شاہ کی قیادت میں وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے لیے پہنچا، اس موقع پر 8 دسمبر کو ہونے والے سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم قیادت سے اپنے امیدوار وقار مہدی کے حق میں حمایت مانگی اور ساتھ ہی صوبائی حکومت نے جلد ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے پر اتفاق کرلیا۔
ملاقات کے بعد ایم کیو ایم رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ 8 دسمبر کو سینیٹ کا الیکشن ہے، اسی لیے ناصر شاہ تشریف لائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی کی درخواست پر ہم نے وقار مہدی کے حق میں اپنا امیدوار کو دستبردار کروانے کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر کل ہم اپنا امیدوار دستبردار کروالیں گے۔
ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ وقار مہدی بھائی سینیٹر بن کر سندھ اور کراچی کے مسائل کو حل کریں گے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وقار مہدی کے حق میں ایم کیو ایم امیدوار دستبردار ہوں گے تو وہ کل ہی سینیٹر بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے وقار مہدی کے مقابلے میں کوئی اور امیدوار نہیں تھا، عمران خان حکومت سے نکلنے کے بعد بوکھلائے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی جانب سے فیصلہ خوش آئند ہے کہ ادارے اے پولیٹیکل ہوجائیں، خان صاحب آخری دم تک چاہ رہے تھے کہ ادارے اے پولیٹیکل نہ ہوں۔
میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر بلدیات نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ایم کیو ایم سے بات حتمی تھی کہ جو نامزد تھے ان کو ایڈمنسٹریٹر بنایا جائے گا اور ایک دو دن میں متحدہ کا ایڈمنسٹر تعینات ہوجائے گا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مستعفی ہونے کے بعد نشست خالی ہوئی تھی، جس پر پولنگ 8 دسمبر میں ہوگی۔
قومی خبریں سے مزید
-
کابل میں ہیڈ آف مشن قاتلانہ حملے میں بال بال بچے، وزیر خارجہ
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم زخمی اہلکار اسرار کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
-
کابل میں ہیڈ آف مشن پر حملہ ، ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ بند کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں، کابل سے سفارتی عملے کو واپس بلانے کی خبروں میں بھی صداقت نہیں ہے۔
-
عمران خان نے عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی
ارسلان تاج نے بتایا کہ عبدالشکور شاد کی رکنیت پارٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ختم کی گئی۔
-
حافظ آباد کی خاتون نے ٹرمپ کو بھی مقدمے میں گھسیٹ لیا
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی پولیس پر ٹرمپ کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مقامی پولیس بچی واپس کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
-
پشاور: بی آر ٹی اسٹیشنز سے متعلق معلومات کی انٹرنیٹ پر فراہمی شروع
ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی اسٹیشنز سے متعلق معلومات کی انٹرنیٹ پر فراہمی کا اجزاء کردیا۔
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی بذریعہ ویڈیو کانفرنس گفتگو
ترجمان سینٹ کام کے مطابق گفتگو میں پاک امریکا سیکیورٹی تعاون کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
لاہور: کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کا قتل، میاں بیوی گرفتار
ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصر رانجھا کا کہنا ہے کہ ملزمان میاں بیوی مقتولہ کے قتل کے بعد کچے میں جا کر چھپ گئے تھے۔
-
غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا، شوکت ترین
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارما چکن فیڈ، شپنگ لائنز کو بھی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔
-
وزیراعظم نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔
-
لاہور: حساس مقامات پر قائم LPG کی دکانیں بند کروانے کا فیصلہ
لاہور میں حساس مقامات پر قائم ایل پی جی کی دکانیں بند کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
-
ٹی ٹی پی کے ٹکڑے ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہے، رضا ربانی
رضا ربانی نے مزید کہا کہ زبردستی اور خوشامد کی یہ پالیسی آزمائی گئی اور ناکام رہی۔
-
عمران خان کے سامنے ارکان نے اسمبلی تحلیل پر تحفظات ظاہر کردیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے اسمبلی کی فوری تحلیل پر تحفظات ظاہر کردیے۔
-
وزیراعظم کی کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت
شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
-
گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کردیں
حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
-
الیکشن نہیں کروائیں گے تو ہم پنجاب اور کے پی میں الیکشن کروالیں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی، پرویز الہٰی نے عمران خان کو پنجاب اسمبلی توڑنے کا اختیار دیا ہے۔
-
کابل :پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔