Categories
Breaking news

ایم کیوایم کے اپوزیشن کیساتھ معاملات طے، کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

ایم کیوایم کے اپوزیشن کیساتھ معاملات طے، کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن کے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد متحدہ نے کابینہ سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

صحافی امیر عباس نے بتایا کہ " وفاقی وزراء امین الحق اور فروغ نسیم دوپہر ایک بجے استعفیٰ دیں گے"۔

Exclusive:

Federal minister Amin ul Haq and Farogh Naseem will resign at 1 pm today.

— Ameer Abbas (@ameerabbas84) March 29, 2022

اپوزیشن نے تین وزارتیں، گورنر سندھ کے عہدے سمیت ایم کیو ایم کو کیا کچھ آفر کیا ؟ اینکر عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

انہوں نے مزید بتایا کہ میں پارلیمنٹ میں ہوں اور ایم کیوایم کی اپوزیشن کیساتھ ڈیل کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ یہ زبانی کلامی نہیں ہوئی، ڈیل پر ایم کیوایم کی جانب سے خالد مقبول جبکہ اپوزیشن کی جانب سے آصف زرداری ، شہبازشریف ، بلاول، سردار اختر اور مولانا فضل الرحمان نے دستخط کیے ۔

Breaking:

I’m in federal lodges at the moment and cn confirm that deal b/w MQM & opposition is not verbal rather signed and sealed.Khalid Maqbool signed it from MQM & Asif Zardari, Shahbaz Sharif, Bilawal Bhutto, Sardar Akhtar & Maulana signed it from opposition #NoconfidenceVote

"پاکستان کو مبارک ہو" ایم کیو ایم سے معاملات طے پانے کے بعد بلاول کا پیغام

— Ameer Abbas (@ameerabbas84) March 29, 2022

ادھر ایکسپریس نیوز نے ایم کیوایم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایم کیوایم اور اپوزیشن کی مشترکہ نیوکانفرنس 4 بجے ہوگی ، امین الحق اور فروغ نسیم کابینہ سے استعفیٰ دیں گے ، یہ استعفیٰ نیوز کانفرنس سے قبل دوپہر ایک بجے تک دیئے جانے کا امکان ہے۔

اپوزیشن کے ساتھ معاہدے نے حتمی شکل اختیار کرلی، ایم کیو ایم نے اعلان کردیا

خیال رہے کہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے ہیں جس کی تصدیق بلاول بھٹو زرداری اور فیصل سبزواری نے بھی کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ معاہدے کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد میڈیا کو معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.