
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے 5 دن مختص کر دیے۔
پی ایم سی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان 2022 کی دوبارہ جانچ پڑتال 23 سے27 نومبر تک ہو گی۔
پاکستان میڈیکل کمیشن نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرنے والی یونیورسٹیاں 5 دن کھلی رہیں گی، طلبا دوبارہ چیکنگ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا
پاکستان میڈیکل کمیشن( پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔
پی ایم سی کا کہنا ہے کہ امتحان کے نتیجے میں غلطی یا کوتاہی کی صورت میں درخواست دی جا سکتی ہے، طلبا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ یونیورسٹی سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ میڈیکل جامعات جن کے پاس وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کا تجربہ نہیں تھا ٹیسٹنگ ادارے سے ٹیسٹ کرانا چاہتی تھیں لیکن پی ایم سی نے انہیں ٹیسٹنگ اداروں سے ٹیسٹ کرانے سے روک کر خود ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
گزشتہ روز سے پھر اڑان بھرنے والا امریکی ڈالر نیچے آنے کے لیے تیار نہیں ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔
-
لاہور ہائیکورٹ نے 3 بچوں کو ماں کی تحویل میں دیدیا
لاہور ہائی کورٹ نے 3 بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیے، بچے باپ کے ساتھ جانے کے لیے بلک بلک کر روتے رہے۔
-
حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا
وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا۔
-
ایم ڈی کیٹ نتائج کیخلاف احتجاج، فاروق ستار گیٹ پھلانگ کر ڈاؤ یونیورسٹی میں داخل
پاکستان میڈیکل کمیشن( پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کر دیے ہیں، آؤٹ آف کورس اور غلط سوالات پر طلبا و طالبات نے ڈاؤ یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، شبلی فراز
آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سےکوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، شبلی
-
وزیرِ اعظم سے CJCSC جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
-
عمران خان نااہلی کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کی فوج میں خدمات
نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر تھے۔
-
یورپین یونین نے فوڈ اتھارٹی بلوچستان کو موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری مہیا کردی
یورپین یونین کی جانب سے فوڈ اتھارٹی بلوچستان کو موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری مہیا کردی گئی ہے۔
-
عمران خان پر حملہ، مقدمے کے تفتیشی افسر کو بدل دیا گیا
وزیرآباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر کیے گئے حملے کی تحقیقات کے مقدمے کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر رانا امتیاز کو تبدیل کردیا گیا۔
-
صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات
صدر مملکت عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی۔
-
لاپتہ شہری کا کیس: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پولیس کے رویے پر برہم
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق لاپتہ شہری کے کیس میں پولیس کے رویے پر برہم ہو گئے اور کہا کہ اس کیس میں ہم اپنی آبزرویشن دیں گے۔
-
اب صدر اور عمران خان کا امتحان ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ایڈوائس صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے، اب صدر اور عمران خان کا امتحان ہے۔
-
عاصم منیر نے 38 سال کی عمر میں مدینہ سے قرآن حفظ کیا، ڈی جی ISI اور MI رہے
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا 17واں آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
-
عاصم منیر کو آرمی چیف، ساحر شمشاد کو CJCSC مقرر کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں کے حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
-
حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا عدالتی حکم کالعدم قرار
سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔