
ایم ڈی سوئی سدرن نے گرمیوں میں بھی گیس کی قلت برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کو گیس کی کم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت ایم ڈی سوئی سدرن نے بتایا کہ وفاقی سیکرٹری کے حکم پر سندھ کو 15فیصد گیس کم فراہم کر کے دیگر صوبوں کو دی جارہی ہے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیکرٹری کی آئین کی خلاف ورزی کی ہمت کیسے ہوسکتی ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت پیداواری علاقوں کو قدرتی وسائل پر پہلا حق ہے۔
ایم ڈی سوئی سدرن نے کہا کہ آرٹیکل 158 کے تحت سندھ اور شہری علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے خطوط لکھے ہیں، وفاقی سیکرٹری توانائی سمیت کسی نے ان خطوط پر توجہ نہیں دی، کراچی میں 178ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ضرورت ہے، گیس فراہمی کی صورتحال برقرار رہی تو گرمیوں میں بھی بحران رہے گا۔
ایم ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق دیہات کو گیس فراہمی کی پائپ لائنیں بچھانے کیلئے بھی فنڈ نہیں دے رہا۔
عدالت نے وفاقی سیکرٹری توانائی کو شوکاز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں صورتحال کی وضاحت کیلئے بلالیا ہے، اس کے علاوہ سیکرٹری خزانہ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا، ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مہم کو گھٹیا اور نا قابل برداشت قرار دیا ہے۔
-
قندیل بلوچ کیس، مرکزی ملزم مقتولہ کا بھائی وسیم بری
ملتان میں عدالت نے ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کے مرکزی ملزم وسیم کو بری کردیا۔
-
وزیراعظم اور خاتون اوّل کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے، فیصل جاوید
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم اور انکی اہلیہ خاتون اوّل کے حوالے سے بے بنیاد، غلط، من گھڑت خبریں اور افواہیں پھیلائی گئیں۔
-
کم کورونا شرح والے شہروں سے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
کورونا پھیلاؤ میں کمی والے شہروں میں پابندیاں ختم کی جارہی ہیں، متعلقہ شہروں میں کورونا پابندیوں ختم کرنے کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا
-
نور مقدم کو کسی اور نے قتل کیا، ظاہر جعفر کا دعویٰ
نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر اپنے بیان حلفی سے مکر گیا، دعویٰ کیا کہ وہ بے قصور ہے اور قتل کسی اور نے کیا ہے، مجھے اور میرے ساتھیوں کو غلط طور پر کیس میں گھسیٹا گیا ہے۔
-
بلاول بیٹا تیاری کرلو میں آرہا ہوں، شاہ محمود
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے تحریک عدم اعتماد لانے میں اپوزیشن جماعتیں گو مگو کی کیفیت کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی انتخاب نہیں چاہتی لیکن عدم اعتماد چاہتی ہے جبکہ نون لیگ انتخابات چاہتی ہے ، ان کاکہنا تھا کہ بلاول بیٹا تیاری کرلو میں لاڑکانہ آرہا ہوں۔
-
شاہ محمود قریشی کے بعد تعریفی اسناد پر امین الحق کا بھی شکوہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بھی ان کی شاندار کارکردگی دکھانے والی وزارت کو شروع کی ایوارڈ یافتہ دس وزارتوں میں شامل نہ کیے جانے پر افسوس اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
-
پرویز مشرف کا کیس نیب کیلئےٹیسٹ کیس ہے،ہائیکورٹ
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے چیئرمین نیب کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں ریمارکس دیئے کہ نیب کی ذمہ داری ہے کہ تاثر زائل کرے، صرف منتخب نمائندوں کا احتساب ہوتا ہے، مشرف آرمڈ فورسز سے نہیں، چیف ایگزیکٹو اور پبلک آفس ہولڈر تھے، پرویز مشرف سیاسی جماعت کے سربراہ اور سیاستدان ہیں، پرویز مشرف کا کیس نیب کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، نیب لوگوں کا اعتماد بحال کرے۔
-
مولانا گھر میں ہارے، بلاول کے چہیتے کو بھی شکست ہوئی، علی امین گنڈا پور
ڈی آئی خان میں سٹی مئیر کے انتخابات میں کامیابی پر علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ان کے گھر میں شکست دی،بلاول بھٹو کے چہیتے فیصل کنڈی کو شکست دی۔
-
گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔
-
کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کرنے کی درخواستیں مسترد
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کروانے کی درخواستیں دائر کرنے والے تمام افراد کو الیکشن کمیشن بھجوا دیا اور ریمارکس میں کہاکہ الیکشن کمیشن کل ہی تمام درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرے۔
-
وزیراعظم تگڑے ہو کر کہہ دیں گھبرانا نہیں، مونس الہٰی
حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ آج کل تماشا چل رہا ہے یہ جو بھی باتیں ہو رہی ہیں ، وزیراعظم سے گزارش ہے ایک بار پی ٹی آئی والوں کو تگڑے طریقے سے کہہ دیں گھبرانا نہیں ہے۔
-
گھبرائے ہوؤں کو چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے جو لوگ گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا ہے
-
عمران خان کا 18ویں ترمیم سے متعلق بیان، شیری رحمان کی مذمت
پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم کا 18 ویں ترمیم اور پارلیمانی جمہوریت مخالف بیان قابل مذمت ہے۔
-
چیئرمین HEC کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے منظور
سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی بحالی کے خلاف وفاق کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی۔
-
ایرانی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے
ایران کے وزیرداخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیرداخلہ شیخ رشید اورسیکرٹری داخلہ نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔