Categories
Breaking news

ایمرجنسی کی صورت میں کورونا ویکسین کے استعمال کاحکم، متحدہ عرب امارات حکومت کا اعلان جاری

Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین

متحدہ عرب امارات حکومت نے ایمرجنسی کی صورت میں کورونا ویکسین کے استعمال کاحکم دیدیا۔

اماراتی حکومت نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے عملے کے لیے ویکسین کی منظوری دے دی۔

وزیر صحت عبد الرحمان ال اویس نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کے آخری مراحل کے دوران ہونے والی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویکسین موثر ہے اور اس کا سخت رد عمل ہے ، جس سے وائرس سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں۔

انہوں نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا ویکسین کا بارہا جائزہ لیا گیا ہے اور نظرثانی کے بعد اسے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں کورونا ویکسین کے استعمال کیا جا سکے گا اور ویکسین ابتدائی طور پر پیرامیڈیکل اسٹاف کو لگائی جاسکیں گی جو کہ فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *