Categories
Breaking news

ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

کوئٹہ میں سردی بڑھتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔کوئٹہ شہر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 70روپے اضافے سے 230 روپے ہو گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سردیوں میں ایل پی جی 120 سے 130 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی تھی لیکن اب ایل پی جی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے۔
دوسری جانب پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.