Categories
Breaking news

ایل پی ایل: کینڈی ٹسکرز کیخلاف کولمبو کنگز 7 وکٹ سے فاتح

لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کے 13ویں میچ میں کولمبو کنگز نے کینڈی ٹسکرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں کینڈی ٹسکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کینڈی ٹسکرز کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز میں105رنز پر ڈھیر ہوگئی، رحمٰن اللّٰہ نے 34، عرفان خان 18 اور پریرا 12 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی دُہرے ہندسے میں نہ پہنچ سکا۔کولمبو کنگز کی طرف سے قیس احمد، اشان پریانجن، ٹی ڈی سلوا نے 2،2 وکٹ حاصل کی جبکہ دشمانتھا چمیرا نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کولمبو کنگز کی ٹیم نے 106رنز کا ہدف 14 اعشاریہ 1 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس فتح میں دینش چندیمل 35 اور اشان پریانجن 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔میچ کے دوران کینڈی ٹسکرز کے خلاف بہترین بولنگ کرنے پر دشمانتھا چمیرا کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کولمبو کنگز میچ فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ چکی ہے، پہلے نمبر پر جافنا اسٹالینز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *