Categories
Breaking news

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، شہری زخمی

Advertisement

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، شہری زخمی

بھارتی افواج کی دہشتگردانہ کارروائیاں نہ رک سکی، ایل او سی پر شہری آبادی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہوگیا۔ بھارت کی درندہ صفت فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں پر آگ برسانے کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بھارتی فورسز ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول چری کوٹ…

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے باعث 45 سالہ شہری بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل 10 دسمبر کو بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں لانس نائیک طارق اور سپاہی ضروف شامل تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *