Categories
Breaking news

ایف بی آر نے 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری کی تفصیلات جاری کردیں، کراچی بازی لے گیا

Advertisement
Advertisement

فیڈرل بورڈ آف ریونیو

پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے میں کراچی بازی لے گیا، کراچی کی سب سے بڑی صدرمارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرز نے 77 ارب 20 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے 30 جون2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری کی تفصیلات جاری کردیں ، جس میں پورے ملک میں کراچی بازی لے گیا۔

جاری کردی تفصیلات میں 2018میں کراچی کی سب سے بڑی صدرمارکیٹ نے زیادہ ٹیکس دیا ، کراچی صدرمارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرزہیں، 30 جون 2018 تک کراچی صدر مارکیٹ نے77ارب 20 لاکھ ٹیکس اداکیا۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق کراچی صدر مارکیٹ کے بعد دوسرے نمبر پر اسلام آباد بلیو ایریار جسٹرڈ ہوا ، اسلام آبادبلیو ایریا کے5854 ٹیکس فائلرز نے 39 ارب93 کروڑ ٹیکس اداکیا۔

لاہورمیں ملتان روڈ کی مارکیٹ کے 17800 ٹیکس فائلرز ہیں ، ملتان روڈ کے 17800تاجروں نے11ارب روپےٹیکس اداکیا جبکہ پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے 10417 ٹیکس فائلرز نے 5 ارب 27 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر نے ڈیٹا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے رجسٹرڈ پتے سے بنایا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *