Categories
Breaking news

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

فنانسشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ فروری 2021 سے اب تک پاکستان نے 3 میں سے 2 اقدامات کر لیے، پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ہے، پاکستان کو سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق یو این کے نامزد کردہ 1373 دہشت گردوں کو سزائیں دینا ہوں گی، پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہوگا۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ ہم تمام ملکوں کو برابر سمجھتے ہیں،پاکستان کو تمام 27 اہداف حاصل کیے بغیر گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا سکتا۔

صحافی نے صدر ایف اے ٹی ایف سے سوال کیا کہ بھارت میں یورینیئم چوری کے تناظر میں ایف اے ٹی ایف کی کیا پالیسی ہے ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ بھارت میں صورت حال کا جائرہ مکمل کیے بغیر جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *