
صحافیوں اور شہریوں کےخلاف ایف آئی اے کے اختیارات سے تجاوز کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم مارچ کو حتمی دلائل طلب کر لیے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نےایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف کیسز پر سماعت کی۔
جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے وکلاء عثمان وڑائچ اور ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
Table of Contents
یقین دہانی کے باوجود ایف آئی اے نے اختیارات سے تجاوز کیوں کیا؟، ڈی جی سے رپورٹ طلب
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز پر افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کون آیا ہے؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل نےبتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا، کچھ وقت دیا جائے۔
ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر کو ایف آئی اے نے کہا کہ ایس او پیز بن چکے ہیں، جبکہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ بن رہے ہیں، ایف آئی اے کے 2 مؤقف ہیں کون سا مانا جائے؟
عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پیکا کے سیکشن 20 کی وضاحت فیصلے میں آ جائے تو بہتر ہے۔
ایف آئی اے نوٹسز سنسر شپ کی بدترین مثال ہے، جسٹس اطہر من اللّٰہ
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے نوٹسز سنسر شپ کی بدترین مثال ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ حتمی دلائل سن کر ان کیسز پر فیصلہ کر دیتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر فریقین کی التواء کی درخواست نہیں سنی جائے گی۔
عدالتِ عالیہ نے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
عدم اعتماد پہلے ہمارا ہدف ہے، وزیراعظم کون ہوگا یہ بعد کی باتیں ہیں، مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے عدم اعتماد ہمارا ہدف ہے، وزیراعظم کون ہوگا یہ بعد کی باتیں ہیں، اتحادی عمران خان کی ناکامی کا بوجھ لے کر عوام میں نہیں جائیں گے۔
-
خان صاحب نے اپنے 10 چمچوں کو سرٹیفکیٹ بانٹے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم کی جانب سے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزراء میں تعریفی اسناد کی تقسیم پر کہا کہ خان صاحب نے اپنے 10 چمچوں کو سرٹیفکیٹ بانٹے۔
-
مرتضیٰ وہاب نے ہاکس بے پر واٹر اسپورٹس کا افتتاح کردیا
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہاکس بے پر واٹر اسپورٹس کا افتتاح کردیا ہے
-
لاڑکانہ جیل میں کشیدگی، قیدیوں نے 7 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا
سینٹرل جیل لاڑکانہ میں 70 قیدیوں کی دیگر جیلوں میں منتقلی کے بعد کشیدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں قیدیوں نے 7 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔
-
حکومت اشیائے ضرورت پر سےGST واپس لے: چوہدری شجاعت
سینئر سیاستداں، مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت سے اشیائے ضرورت پر سے جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
-
کراچی: پیلا اسکول کے قریب کار پر فائرنگ، PSP کا کارکن جاں بحق
نارتھ کراچی میں ایک کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کا سرگرم کارکن جاں بحق ہو گیا۔
-
جامعہ کراچی میں کلاسز کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان
اساتذہ سے مشاورت کے بعد انجمن اساتذہ نے جامعہ کراچی میں کل سے تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
پشاور: بلدیاتی انتخابات، 6 پولنگ اسٹیشنز میں 13 فروری کودوبارہ ووٹنگ ہو گی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پشاور سٹی کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں ہنگامہ آرائی کا نشانہ بننے والے 6 پولنگ اسٹیشنز میں 13 فروری کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔
-
الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کی رکنیت بحال کر دی
الیکشن کمیشن نے اسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلےکی روشنی میں خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد خان کی رکنیت بطور ممبر صوبائی اسمبلی بحال کر دی ہے۔
-
تنخواہوں میں اضافے پر وفاقی ملازمین کا یومِ تشکر، شوکت ترین کی شرکت
گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کیے جانے کے بعد وفاقی ملازمین نے آج یومِ تشکر منایا ہے۔
-
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کا بھی بیان سامنے آگیا
دانیہ شاہ نے دلہن بنے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ عامر لیاقت بچپن سے میرے آئیڈیل تھے۔
-
نواب شاہ، PMU کی خاتون نرسنگ آفیسر پر تشدد ثابت
نواب شاہ کی پیپلز میڈیکل یونیورسٹی (پی ایم یو) میں نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند سے مبینہ طور پر زیادتی کے معاملے کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہوگیا ہے۔
-
احساس پروگرام کے تحت بانٹے گئے چوزوں میں سے آدھے مرغے نکلے
خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے گئے چوزوں میں سے زیادہ تر مرغے نکلے
-
وزیراعظم، شہباز شریف سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا شہباز شریف سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، فائدہ ہو یا نقصان عمران خان ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے
-
عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی۔
-
وزیر اعظم نے قوم کیساتھ آج ایک اور مذاق کیا، شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج قوم کے ساتھ ایک اور مذاق کیا ہے۔