Categories
Breaking news

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی، 4 غیر ملکیوں سمیت 8 گرفتار

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی، 4 غیر ملکیوں سمیت 8 گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے بڑی کارروائی میں 8 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ذرائع ایف آئی اےکے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 افغان باشندے اور 4 پاکستانی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے افغان باشندوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے جبکہ دیگر کو راولپنڈی سے حراست میں لیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار 4 پاکستانیوں میں سے 2 کا تعلق محکمہ پاسپورٹ اور 2 کا نادرا سے ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان جعلسازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بناتے تھے۔

حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.