Categories
Breaking news

ایف آئی اے کی کاروائی، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم دو چینی باشندوں گرفتار

چینی باشندے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم دو چینی باشندوں کو گرفتارکر لیا ہے جو 2017 اور 2019 میں پاکستان صرف 30 دنوں کے بزنس ویزہ پر آئے لیکن پھر کراچی کے مختلف علاقوں میں مقامی شہریوں کے ساتھ مل کر کاروبار کرنے لگے تھے، حکام کوان دونوں کے خلاف کارروائی کےلیے اطلاع…

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے جیکب لائنز میں کارروائی کرکے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے، حکام نے بتایا کہ گرفتارغیر ملکیوں کا تعلق چین سے ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

دونوں بالترتیب 2017 اور 2019میں جعلی کاغذات پر پاکستان آئے، گرفتار ایک ملزم جن بنگ بن 2017 میں جعلی کاغذات پر لاہور آیاجبکہ دوسرا گرفتارملزم زاؤ یون ڈونگ 2019میں کراچی آیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں تیس تیس دن کے بزنس ویزہ پر پاکستان آئے اور پھر سلپ ہوگئے، ملزمان عائشہ منزل، لیاقت آباد، لائنز ایریا اوررنچھوڑ لائن میں کاروبارکررہےتھے، ملزمان مقامی افرادکی مدد سے بچوں کے گیمنگ زونز چلارہےتھے، دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کےلیے اطلاع موصول ہوئی تھی،دونوں پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *