Categories
Breaking news

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگر اداروں کے تین اکاونٹس منجمد کردیے

Advertisement
ایف آئی اے  نے جہانگیر ترین کی شوگر ملزاور دیگر اداروں کے تین اکاونٹس منجمد کردیے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگر اداروں کے تین اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے تین عہدیداروں کے نام بھی بلیک لسٹ پر ڈال دیے گئے، تینوں عہدیدار بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

Advertisement

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو، ترین فارم سسٹم اور ترین ڈیری فارم کے 3 اکاؤنٹس منجمد کرکے فارنزک آڈٹ کروایا جارہا ہے۔

مبینہ سٹہ بازی میں ملوث جے ڈی ڈبلیو کے دو ملازمین کے اکاؤنٹ بھی فارنزک آڈٹ کے لیے منجمد کردیے گئے ہیں۔

دونوں ملازمین مبینہ سٹہ باز خرم شہزاد کے ساتھ چینی کی قیمت پر سٹہ میں ملوث تھے۔

اس سے پہلے آج رقوم کی غیر قانونی منتقلی کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 10 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *