
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث فیاض احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ادارے کے تفتان سرکل نے ملزم کو انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم عام شہریوں کو غیرقانونی طریقوں سے بارڈر پار کرانے میں ملوث تھا، جو متاثرین کو سیف ہاؤس میں رکھ کر تشدد بھی کرتا تھا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم فیاض احمد انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی تشدد کی ویڈیوز گھر والوں کو بھیج کر تاوان کے نام پر رقم وصول کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے وحشیانہ تشدد کی ویڈیوز اور ادائیگی کی رسیدیں حاصل کرلی گئیں، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے لگائے گئے الزامات کا اعتراف کیا ہے۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے
صنعت کار ایس ایم منیر چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے، ایس ایم منیر مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔
-
اعظم سواتی کا بیٹا کہہ رہا ہے اس کے والد کو قتل کردیا جائے گا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل عدالت میں تشدد کے ثبوت دیتا رہا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔
-
لندن میں کیس کی سماعت سے متعلق لاعلم ہوں، وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر لندن میں بانی متحدہ کی پراپرٹیز کے کیس کی سماعت سے لاعلم نکلے۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ: اعظم سواتی کی درخواست کل سماعت کےلیے مقرر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعظم سواتی کی اُن پر درج مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جسے کل سماعت کےلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔
-
پی ٹی آئی کی آسیہ خٹک نے اسپیکر نے نام استعفیٰ لکھ دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک نے اسپیکر کے نام استعفیٰ لکھ دیا۔
-
شیخ رشید نے بھارتی ٹی وی شو کی ویڈیو شیئر کردی
شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی ٹی وی چینل کے کپل شرما شو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
-
جاری اسمبلی اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہا جاسکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب
اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن اقلیت میں ہے اور اقلیت میں ہی رہے گی، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں۔
-
لانگ مارچ میں بہترین سیکیورٹی انتظامات، وزیراعظم کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا شکریہ
امن و عامہ کی صورتحال پر اجلاس میں وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام شریک تھے۔
-
تمام آپشنز اپنائے جائیں گے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، ن لیگ کا اعلان
مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کسی کی جاگیر نہیں کہ پرویز الہٰی یا عمران خان اپنے فیصلے مسلط کریں۔
-
پنجاب اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے جمعے کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے۔
-
شیخ رشید نے عمران خان کے جلسے سے منسوب غلط ویڈیو شیئر کردی
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے انہوں نے شیخ رشید کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ لاس اینجلس اب جاگ اٹھا ہے۔‘
-
مٹیاری موٹروے فراڈ کیس؛ اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمد
اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصور عباسی اور اسسٹنٹ منیجر سندھ بینک تابش شاہ کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی اورعدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا۔
-
مظفرآباد : بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج جاری، کس پارٹی کو کتنی نشستیں ملیں؟
ممبر یونین کونسل کے انتخاب میں مسلم کانفرنس نے 4 اور تحریک لبیک نے ایک نشست جیتی۔
-
پاک انگلینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ناصر حسین، مائیکل ایتھرٹن شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے ن لیگ کو مشکلات کا سامنا
ذرائع پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بھی رواں سیشن کاخاتمہ ضروری ہے، وزیراعلیٰ کے خلاف سابقہ تحریک عدم اعتماد 41 ویں سیشن کے پارلیمانی بزنس کا حصہ تھی۔
-
عبدالغفور حیدری کا اسمبلیاں تحلیل کے عمران خان کے بیان پر ردعمل
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار سے محرومی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔