Categories
Breaking news

ایسٹر کے بعد اسپین میں کورونا کیسزمیں شدت

Advertisement
Advertisement

میڈرڈ(محمد نبی) ایسٹر کے بعد اسپین میں کورونا کیسز کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 1 لاکھ کی آبادی کے تناسب سے کیسز کی شرح 163.37 تک پہنچ چکی ہے۔ جب کہ 23 مارچ تک پورے ملک میں یہ شرح 138.63 رہی۔ اس کے بعد ایک دن یہ فیگر اوپر اٹھتا تو دوسرے دن نیچے آتا۔ گزشتہ کچھ دنوں میں اضافہ رہا مگر 3 اپریل کو کیسز کی شرح 151.79 رہی۔ جب کہ اب ایک بار پھر ابال آگیا ہے۔
منگل کے روز وزارت صحت کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ شرح اب 163.37 تک پہنچ گئ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ باوجود اس کے کہ تعطیلات کے دوراں کیسز کی شرح میں کمی آنی چاہئے تھی، ٹرینڈ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
کینری جزیرے کے علاوہ جہاں کیسز کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ بیلیریاز، ویلینسیا، گیلیسیا اور مورسیا میں شرح 100 سے نیچے ہے۔ تاہم اس میں اتار چڑھاؤ آ رہا ہے۔ 23 مارچ کے بعد اگر کیسز کی شرح کا اندازہ کیا جائے تو اسپین کے تمام علاقوں میں کیسز بڑھ رہی ہیں۔ تاہم کینری جزیرے، گیلیسا اور ایسٹیرمادورا میں یہ شرح کم رہی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *