Categories
Breaking news

ایسٹرکرفیو مسترد،رات 8 بجے کے بعد غیراہم سرگرمیاں معمول کے مطابق رہیں گی

بارسلونا (محمد نبی) مرکزی حکومت کے منصوبے کے برخلاف، مقامی حکومتوں نے ایسٹر کرفیو سے انکار کر دیا۔ لہٰذا رات 8 بجے کے بعد غیراہم سرگرمیاں معمول کے مطابق رہیں گی۔ جو کورونا پابندیاں اب لاگو ہیں، وہی ایسٹر کے دوران بھی نافزالعمل ہوں گی۔
بدھ کے روز ہسپانوی وزیر صحت کیرولینا داریاس نے اعلان کیا تھا کہ ایسٹر تعطیلات کے دوراں علاقائی سرحدیں بند رہیں گی۔ رات 11 سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا نفاذ ہوگا۔ گھروں اورعوامی مقامات پراندرونی طور پرچاراور باہرچھ افراد سے زیادہ کے ہجوم پر پابندی ہوگی۔ نجی محفلیں نہیں ہوں گی سوائے ان لوگوں کے جو اکھٹے رہ رہے ہیں۔ ابتداء میں کاتالونیا اور بعد میں دوسرے شہروں نے حکومتی فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *