
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کا بیان حلفی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذریعے اخبار تک پہنچا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف ایک مہم چل رہی ہے امید ہے کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کا بیانِ حلفی نوازشریف کے ذریعے اخبار تک پہنچا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری پر کابینہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، لیکشن کمیشن کو مبینہ وڈیو پر ایکشن لینا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ایکشن لیا جاتا تو آج یہ نہ ہوتا، الیکشن کمیشن ان وڈیوز کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ضروری ہے، ای وی ایم پر انتخابات ہونے پر ہی الیکشن کمیشن کو فنڈز ملیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کراچی: چڑیا گھر کی دونوں ہتھنیوں کے دانت غائب، انتظامیہ لاعلم
کراچی چڑیا گھر کی دونوں ہتھنیوں کے دانت غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس معاملے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
-
نیب میں 7 ڈائریکٹر جنرلز کی گریڈ 21 میں ترقی
قومی احتساب بیورو (نیب) میں 7 ڈائریکٹر جنرلز کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔
-
بختاور کے میر حاکم نانی بےنظیر بھٹو کی گود میں
بختاور بھٹو زرداری نے اپنے چاہنے والے ٹوئٹر صارف کی جانب سے بنائے گئے تصویری خاکے کو دوبارہ ٹوئٹ کیا۔
-
کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے، وزیراعظم کا حکم، ذرائع
وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔
-
ای وی ایم الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ دیکھ لو پورا پشاور شہر جلسہ گاہ میں موجود ہے۔
-
این اے 133 میں ضمنی انتخاب ملتوی نہیں ہو رہا، الیکشن کمیشن
الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا این اے 133 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی افواہوں میں حقیقت نہیں۔
-
500 ارب کے کورونا پیکج کے 314 ارب جاری نہ ہوسکے
وزیر اعظم نے پانچ سو ارب روپے کے کورونا پیکج کا اعلان کیا، مگر عوام پر صرف ایک سو سولہ ارب رپے ہی خرچ کیے گئے
-
بلدیاتی انتخابات، باجوڑ میں جماعتِ اسلامی نے میدان مار لیا
خیبر پختون خوا میں ہونے والےبلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں باجوڑ میں 51 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، جماعتِ اسلامی نے میدان مار لیا، 19 نشستیں جیت لیں۔
-
برطرفی کے 10 سال بعد سول جج عہدے پر بحال
لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن و نااہلی کے الزامات ثابت ہونے پر ایک سول جج کو عہدے سے فارغ کر دیا جبکہ برطرفی کے 10 سال پر ایک سول جج کو بحال کر دیا
-
فواد صاحب عوام کی بے بسی کا مذاق نہ اڑائیں، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کی جانب سے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹوئٹ کر کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی۔
-
شہباز شریف نے معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دے دیا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت رہی تو آئندہ برس قرض پر سود کی ادائیگی کے بعد مزید قرض لینا پڑے گا
-
چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے۔
-
تھرکول کرپشن کیس، سپریم کورٹ کا نیب کو تحقیقات کا حکم
سپریم کورٹ آف پاکستان نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا۔
-
سنیما، شادی ہالز، اسکول، گھر بنانا دفاعی مقاصد ہیں؟ چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کراچی میں کنٹونمنٹ اراضی پر کمرشل سرگرمیوں کےخلاف کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ کراچی میں تمام غیر قانونی عمارتیں مسمار کروا رہے ہیں، کیا سنیما، شادی ہالز، اسکول اور گھر بنانا دفاعی مقاصد ہیں؟
-
رانا شمیم نے ’نو کمنٹ‘ کسے کہا؟
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور صرف ’نو کمنٹ‘ کہا۔
-
اومی کرون سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہے، عذرا پیچوہو
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اومی کرون سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہے