Categories
Breaking news

ایزی جیٹ بارسلونا سے مزید 6 روٹس کا اضافہ کررہا ہے

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)ایزی جیٹ نے اس موسم گرما میں بارسلونا سے مزید 6 روٹس کا اضافہ کیا ہے۔ایزی جیٹ ائرلائن 19 اور 20 جولائی کو کوپن ہیگن ، زیورخ ، پراگ ، سالزبرگ ، اولیبیا(Òlbia) اور ایمسٹرڈیم کے لئے اڑان بھرے گی۔کمپنی کے مطابق 18 نئے روٹس اپنائے گئے ہیں،جن میں سے چھ بارسلونا سے ہیں ،جو کمپنی کا ایک مضبوط اڈہ ہے۔پہلے روٹ پر کمپنی 19 جولائی کو کوپن ہیگن ، ایمسٹرڈیم اور پراگ کے لئے سروس دے گی ،

جبکہ مندرجہ ذیل سالزبرگ ، اولبیا اور زیورخ 25 ، 29 اور 30 ​​اکتوبر تک کام کریں گے اور ان میں دو ، تین یا چار تک ہفتہ وار پروازیں ہونگی جن میں (دو اولبیا اور سالزبرگ ، تین پراگ ، کوپن ہیگن اور زیورخ اور چار ایمسٹرڈم میں) شامل ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *