Categories
Breaking news

ایران نے ’سمندری حدود‘ کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کا جہاز قبضے میں لیکرعملہ گرفتار کرلیا

Advertisement
Advertisement

عرب امارات کا جہاز قبضہ میں لیکرعملہ گرفتار کرلیاایران نے اماراتی بحری جہاز قبضے میں لے کرعملے کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کوسٹ گارڈز کی فائرنگ سے دو ایرانی ماہی گیر جاں بحق ہوئے تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہاکہ ایران نے رواں ہفتے اپنے علاقے کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے اور جہاز کے عملے کو حراست میں لے لیاگیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈز نے دو ایرانی ماہی گیروں کو گولی مار کر جاں بحق کیا تھا اور ایک کشتی بھی قبضے میں لے لی تھی۔

ایران نے اس واقعے پر تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کو طلب کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے الزام پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *