Categories
Breaking news

ایران اسرائیل بحری جنگ میں شدت، ایران نے میزائل داغ دیا، بڑی خبر آگئی

Advertisement
Advertisement

ایران اسرائیل بحری جنگ میں شدت، ایران نے میزائل داغ دیا، بڑی خبر آگئی

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیلی کارگو شپ پر بحیرہ عرب میں میزائل سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب یہ تنزانیہ سے بھارت جا رہا تھا۔ ایکس ٹی مینجمنٹ کمپنی کی ملکیت اس بحری جہاز نے میزائل لگنے کے باوجود اپنا سفر جاری رکھا اور منزلِ مقصود تک پہنچ گیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ میزائل حملے کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی قرنطینہ سے نئی تصویر آ گئی ، کیا کر رہے ہیں ؟ جانئے

ہاریٹز نے گزشتہ جمعہ کو ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران اور اسرائیل میں بحری جنگ ہو رہی ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایران کے کئی درجن آئل ٹینکرز کو روکا ہے جس سے انہیں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

دو ہفتے قبل بحیرہ روم میں ایرانی کنٹینر شپ کو ’دہشتگرد‘ حملے میں کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ گزشتہ ماہ اسرائیل کے ایک بحری جہاز میں گلف آف عمان میں دھماکہ ہوا تھا۔

مزید :

Breaking Newsبین الاقوامی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *