Categories
Breaking news

ایتھوپیا میں نسلی بنیادوں پر100 سے زائد افراد قتل

Advertisement

Ethiopia kills more than 100 people on ethnic grounds

مغربی ایتھوپیا میں نسلی فسادات میں 100 سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ایتھوپین ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق 100 سے زائد افراد کی فائرنگ میں ہلاکت کا واقعہ بینیشینگل-گوموز ریجن کے علاقے میٹیکل میں پیش آیا وزیراعظم آبے احمد کے دورے کے ایک روز بعد پیش آیا۔آبے احمد نے ریجن میں اپنے دورے کے دوران…

ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق نسلی فسادات کے واقعے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا بھی امکان ہے جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 200 تک یا اس سے زائد ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ مغربی ایتھوپیا میں نسلی فسادات کا یہ واقعہ شمالی ٹیگری ریجن میں ایتھوپین فورسز اور مقامی فورسز کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے ہونے والے فسادات سے مختلف ہے۔

Advertisement

حملے میں زندہ بچ جانے والے متعدد افراد نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کو بتایا کہ گوموز کمیونٹی کے افراد نے امہارا، امورو اور شناشا قبائل پر حملہ کر کے ان کے گھروں کو جلایا، اور لوگوں کو چاقوؤں اور فائرنگ سے نشانہ بنایا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حملے میں متاثر ہونے والے درجنوں افراد کی ابھی تک گنتی نہیں ہو سکی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *