Categories
Breaking news

ایبٹ آباد میں 1 دن میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز ریکارڈ

ایبٹ آباد میں 1 دن میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز ریکارڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 7 اعشاریہ 59 فیصد رہا ہے جبکہ سب سے زیادہ کورونا کیسز ایبٹ آباد میں ریکارڈ کیئے گئے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب ایبٹ آباد میں 17 اعشاریہ 57 فیصد دیکھا گیا، راولپنڈی میں 15اعشاریہ 26 فیصد، کراچی میں 14 اعشاریہ 31 فیصد، حیدر آباد میں 12 اعشاریہ 13 فیصد رہا۔

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 119 کیسز، 44 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 224 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

x
Advertisement

آزاد جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 11 اعشاریہ 24 فیصد، سندھ میں 10 اعشاریہ 74فیصد، بلوچستان میں 10 اعشاریہ 46 فیصد، خیبر پختون خوا میں 9 اعشاریہ 68، پنجاب 4 اعشاریہ 15 فیصد، اسلام آباد میں 5 اعشاریہ 27 فیصد اور گلگت بلتستان میں 3 اعشاریہ 92 فیصد رہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں 2 ہزار 441 کورونا وائرس کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وباء کے تشویشناک مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جبکہ 309 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 57 لاکھ 13 ہزار 341 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 224 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد، 1 ماہ میں 32کورونا مریض جاں بحق

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرہ مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 303 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 52 ہزار 359 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 441 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *