
ایبٹ آباد میں ڈولی لفٹ کی تار ٹوٹنے سے اسکول کے 12 بچے پھنس گئے، مدد پہنچنے اور ریسکیو کیے جانے تک بچےڈیڑھ دوگھنٹہ پھنسے رہے، ریسکیو ٹیم نے ڈولی لفٹ سے تمام بچوں کو بحفاظت نکالا۔
ایبٹ آباد میں اسکول جانے والے بچے چیئر لفٹ کا تار ٹوٹ جانے سے ڈیڑھ گھنٹے تک بلندی میں پھنسے رہے، ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کر کے تمام 12 بچوں کو بحفاظت نیچے اتارا۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق مضافاتی علاقے دہمتور گل ڈھوک کے بچے ڈولی لفٹ میں سوار ہو کر اسکول جا رہے تھے، دریائے ہرنو عبور کرنے کے دوران لفٹ کا ایک تار ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے بچے ڈیڑھ گھنٹے تک فضا میں پھنسے رہے، جس میں 12بچے سوار تھے۔
واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو دی گئی جس کے بعد اہلکاروں نے امدادی کارروائی کر کے تمام 12بچوں کو بحفاظت نیچے اتارا اور والدین کے حوالے کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
پرویز الہٰی کے بیان پر سوال ، عثمان بزدار کا جواب دینے سے گریز
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی کے بیان سے متعلق سوال پر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
-
رحیم یار خان: دونوں مغوی پہلوان بازیاب، 1 اغواء کار گرفتار
جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں گزشتہ ماہ اغواء کیے گئے دونوں پہلوانوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
موٹر وے ایم 1 صوابی تا رشکئی کھول دی گئی
دھند کی شدت کے باعث صوابی سے رشکئی تک بند کی گئی موٹر وے ایم 1 دھند کی شدت میں کمی کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
-
کراچی اتاری گئی PIA کی پرواز 10 گھنٹے بعد جدہ روانہ
فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں اتاری گئی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے جدہ کی پرواز 10 گھنٹے بعد آج صبح کراچی سے منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔
-
کراچی، کورنگی سے 13 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا
کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا سے 13 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔
-
گوجرانوالہ، لڑکے کی لاش ملنے کا ڈراپ سین
رپورٹس کے مطابق ڈی این اے سے لاش کی شناخت ہوئی تو پولیس اصل ملزمان تک پہنچ گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
-
پنجاب، شدید دھند کے باعث موٹرویز بند
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ملتان، بستی ملوک اور خانیوال کے علاقوں میں بھی دھند ہے۔
-
کشمیر بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی کو شکست
ضلع کونسل پونچھ میں بھی اپوزیشن جماعتیں کامیاب ہوئی ہیں، پی ٹی آئی 29 میں سے صرف چھ نشستیں جیت سکی ہے۔
-
سب کو موقع ملا، سب بےنقاب ہوئے، سراج الحق
فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج مرکز میں تیرہ جماعتوں کی اور دو صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔
-
ملک میں قبل از وقت انتخابات کی ضرورت نہیں، بلاول
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔
-
سیالکوٹ ایئرپورٹ 20 دسمبر تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند
سیالکوٹ ایئرپورٹ رن وے کی مرمت کے باعث 5 سے 20 دسمبر تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا،اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
-
چیئرمین نیب سے وعدہ ہے ان کے گریبان میں ہاتھ ڈالوں گا، شاہد خاقان عباسی
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کیس ختم کرنے کی درخواست نہیں دی نہ دوں گا، یہ نیب کی ذمہ داری ہے، تاریخ ان لوگوں سے جواب مانگے گی۔
-
پاک بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان انتقال کرگئے
پاک بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
-
اراضی پر بائی پاس تعمیر کا معاملہ، قائداعظم یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حقائق نامہ جاری
قائداعظم یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، قائداعظم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جامعہ کی اراضی سے متعلق اہم مسائل پر حقائق نامہ جاری کیا ہے۔
-
شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر تیندوا زخمی
مانسہرہ میں شاہراہ کاغان پر ملکنڈی کے مقام پر پہاڑی سے گر کر تیندوا زخمی ہوگیا۔
-
عمران خان کی چیک اپ کیلئے شوکت خانم آمد، ٹانگ کا ایکسرے بھی کیا گیا
ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے زخموں کےچیک اپ کیلئے شوکت خانم اسپتال آئے۔