Categories
Breaking news

ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر ‘مریخ مہر’ لگائی جانے لگی

Advertisement
Advertisement

مہر

متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام نے مریخ مشن سے متعلق کامیاب پیش رفت کی خوشی میں مسافروں کو بھی شریک کرلیا اور ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر ‘مریخ مہر’ لگائی جارہی ہے۔

دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کے پاسپورٹ پر سرخ رنگ کی ’ختم المریخ‘ (مریخ مہر) لگائی جارہی ہے، اماراتی امیگریشن کا خوشی منانے کا یہ منفرد انداز ہے۔ متحدہ عرب امارات نے سات ماہ قبل الامل خلائی مشن بھیجا تھا، پہلا عرب خلائی مشن جلد ہی مریخ پر پہنچنے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ‘الامل مشن’ مریخ کے مدار میں داخل ہوچکا ہے، اسی سلسلے میں دبئی ایئرپورٹ پہنچے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے جس میں لکھا ہے ‘آپ امارات پہنچ گئے اور امارات مریخ پر پہنچ گیا‘۔

مہر کے لیےسرخ روشنائی استعمال ہورہی ہے جسے ’مریخ کی روشنائی‘ کا نام دیا گیا۔

خیال رہے کہ خلائی مشن گزشتہ سال 20 جولائی کو جاپانی خلائی اسٹیشن پناگاشیما سے روانہ ہوا تھا۔ ‘الامل’ نے چھ مرحلوں میں 493 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا اور مریخ کے مداد میں داخل ہوچکا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *