Categories
Breaking news

اہم کیسز کی تحقیقات کرنے والے FIA کے 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا تبادلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کے 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا تبادلہ کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ان افسران کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ساؤتھ) ایف آئی اے کراچی کے سپرد کردی گئیں۔

تبدیل ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان، عمائد ارشد، رانا فیصل، عبدالقیوم، زوار احمد، شیراز عمر، ندیم احمد اور صبغت اللہ خان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کیس کے تفتیشی افسر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ علی مردان سابق ڈی جی بشیر میمن کیخلاف تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کا بھی حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمائد ارشد اور رانا فیصل بھی اہم کیسز کی تحقیقات میں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *