Categories
Breaking news

اہلیہ نے لیونل میسی کی پُرانی تصویر شیئر کردی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا نے میسی کی سالگرہ پر پُرانی تصویر شیئر کردی۔ماضی کی یادگار تصویر اور حالیہ تصویروں کے ساتھ انہوں نے میسی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔انسٹاگرام پر تصاویر جاری کرتے ہوئے انٹونیلا نے کہا کہ آپ کو سالگرہ کی مبارک ہو، ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ سے محبت بھی بڑھتی جارہی ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Antonela Roccuzzo (@antonelaroccuzzo)

لیونل میسی کی اہلیہ نے کہا کہ ’آپ ہمارے لیے سب کچھ ہیں، ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔‘واضح رہے کہ فٹبال سپر سٹار لیونل میسی نے 2017 میں اپنی بچپن کی گرل فرینڈ کے ساتھ ارجنٹینا میں اپنے آبائی شہر میں شادی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *