Categories
Breaking news

اگلے الیکشن میں شیخ رشید پیپلزپارٹی سےٹکٹ لینےکے خواہش مند ہیں، احسن اقبال

Advertisement
اگلے الیکشن میں شیخ رشید پیپلزپارٹی سےٹکٹ لینےکے خواہش مند ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن میں شاید شیخ رشید پاکستان پیپلز پارٹی سے ٹکٹ لینے کے خواہش مند ہیں، اس لیے شیخ رشید پیپلز پارٹی کی قیادت کی تعریف کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کسی ایم این اے نے اسپیکر کو براہ راست استعفیٰ نہیں بھجوایا، اراکین اسمبلی نے استعفے پارٹی لیڈرز کو جمع کروائے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج دو جعلی استعفوں پر انھوں نے خبریں چلا دیں، مسلم لیگ ن نے پارٹی قیادت کو استعفی جمع کروائے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ جب کوئی کرنسی مضبوط ہوتی ہے تو اس کے نقلی نوٹ چھاپے جاتے ہیں، لیکن وہ نقلی نوٹ اصل کرنسی کا متبادل نہیں ہوتے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ کل پولیس لائن میں وہی تقریر کی جو کنیٹر پر کرتے تھے، وزیراعظم نے تقریر میں اپوزیشن کی کردار کشی کی، وزیراعظم کی تقریر ہٹلر کی یاد دلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی پولیس کو مخالفین کو کچلنے کے لیے استعمال کررہے ہیں، وزیراعظم کی تقریر نے ثابت کردیا کہ وہ اداروں کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت میں بھی عمران نیازی نے اپوزیشن کے کردار کشی کی تقریر کی تھی، عمران نیازی پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو سیاسی بنارہے ہیں، اپوزیشن کی کردار کشی ذہنی پسماندگی کی نشانی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *