
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی آپ ہار چکے ہیں، اگلے الیکشن کی تیاری کریں، اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں ملیں گے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاست ختم ہوچکی ہے، آپ اکثریت کھو چکے ہیں، عزت سے مستعفی ہوں، گھر جائیں۔
Table of Contents
ق لیگ سے درخواست ہے درست دھارے کی طرف آئیں، خرم دستگیر
خرم دستگیر نے کہا کہ امر بالمعروف کے نعرے دہشتگردی کیخلاف جنگ کرنے والوں کو اچھے لگتے ہیں، امر بالمعروف کے نعرے امن قائم کرنے والوں کو اچھے لگتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ کیوں ہوا؟ آج آپ بتائیں، مہنگائی کیوں کی، سی پیک برباد کیوں کیا؟ آپ نے فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی کوشش کی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری آپ کی سفارش پر ہوئی تھی، فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑا تو الیکشن کمیشن برا لگنے لگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی آپ دوسروں کو بھگوڑا کہتے ہیں، کیا آپ کیلیفورنیا عدالت، فارن فنڈنگ، توشہ خانہ کے بھگوڑے نہیں؟
انہوں نے کہا کہ آج ایک اتحادی جماعت نے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے، امید کرتا ہوں جلد دوسرے حکومتی اتحادی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
نواز شریف نے وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی حامی بھرلی، ذرائع ن لیگ
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھرلی۔
-
جلسہ امر بالمعروف جاری ، شرکاء عمران خان کے خطاب کے منتظر
وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام میں پہنچے ہیں۔
-
نواز شریف نے موٹروے کے کِک بیگ سے لندن میں فلیٹ خریدا، شفقت محمود
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
-
عمران خان 31 مارچ کو بیروزگار ہو رہے ہیں، سراج الحق کا دعویٰ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 31 مارچ کو بے روزگار ہورہے ہیں۔
-
مریم نواز اور حمزہ شہباز کی مشترکہ پریس کانفرنس
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گوجرانوالہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
-
جلیل شرقپوری وزیراعظم کے جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ
مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کارواں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کےلیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
-
پرویز خٹک کا ق لیگ قیادت سے رابطہ، کوئی حتمی بات نہیں ہوسکی
ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی پیشکش کی،نہ کوئی جواب دیا، آج شام ن لیگ وفد سے ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔
-
چوہا مافیا کا نام آصف زرداری ہے، علی زیدی
علی زیدی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانےکی چار چھ وجوہات ہیں، وجہ یہ ہے آج تک پاکستان میں اتنا ٹیکس وصولی نہیں ہوئی، عمران خان نے کشمیر کو عالمی ایشو بنایا ہے۔
-
پارلیمانی معرکے سے پہلے پنجہ آزمائی، دارالحکومت میں سیاسی پارہ عروج پر
پارلیمان کے اصل معرکے سے پہلے شہر اقتدار اسلام آباد کی سڑکوں پر پنجہ آزمائی، سیاسی پارہ بلند ہوگیا، دارلحکومت اکھاڑا بن گیا۔
-
ق لیگ سے درخواست ہے درست دھارے کی طرف آئیں، خرم دستگیر
خرم دستگیر نے کہا کہ امر بالمعروف کے نعرے دہشتگردی کیخلاف جنگ کرنے والوں کو اچھے لگتے ہیں، امر بالمعروف کے نعرے امن قائم کرنے والوں کو اچھے لگتے ہیں۔
-
سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت، ن لیگ کا ق لیگ سے رابطہ
یہ ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی، ذرائع
-
اپنا آئینی حق چھینیں گے، طلال چوہدری
مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کون کہتا ہے تصادم ہوگا، کون کہتا تھا نکل کر جانا پڑیگا، ڈی چوک سے پیچھے کون ہٹا ہے؟ اپنا آئینی حق چھینیں گے
-
فواد چوہدری شاہ زین کی حکومت میں واپسی کیلئے پرامید
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے، 12لوگوں نے پریس کانفرننس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کرلیا ہے
-
تمہارے جلسوں اور دھمکیوں سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے، رانا ثنا اللّٰہ
مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ تمہارے جلسوں اور دھمکیوں سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے، آئین واضح ہے کہ اگر کوئی عمل ہوگا تو کیا کارروائی کی جاسکتی ہے
-
شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے، سب کو پتا ہے یہ کتنے بڑے طرم خان ہیں
-
آج اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہوگی، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہوگی