Categories
Breaking news

اگلا الیکشن 2023 میں نئے میکینزم کے تحت ہو گا، فواد چوہدری

اگلا الیکشن 2023 میں نئے میکینزم کے تحت ہو گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلا الیکشن 2023 میں نئے میکینزم کے تحت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے کام مکمل ہے، خوشی ہے الیکشن کمیشن نے حکومتی اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا وعدہ ہے، آئی ووٹنگ پر آزاد مشیر کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ملی ہے۔

فواد چوہدری کی سالگرہ پر ریشم کی تصاویر وائرل

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب کے چرچے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شبلی فراز اس ہفتے الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ میشن کا عملی مظاہرہ دکھائیں گے، حکومت نے الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت دینےکا کہا ہے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ اور مہوش حیات کے ساتھ تصویر وائرل

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد اور مہوش حیات کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن 2023 میں نئے میکینزم کے تحت ہو گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ بل پر ہمارے ساتھ بیٹھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے تمام ٹیکنالوجی اور عمل مکمل کر لیا ہے، انتخابی اصلاحات کے عمل کےلیے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، الیکٹورل ریفارمز بل کے ذریعے49 ترامیم پیش کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *