Categories
Breaking news

اگست کے آخر تک 70 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہو جائے گی، ہسپانوی صدر

Advertisement
Advertisement

میڈرڈ(محمد نبی) ہسپانوی صدر پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ اگست کے آخر تک اسپین کی 70 فیصد آبادی کو ویکسینشین کے عمل سے گزار لیں گے۔ منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے وعدہ کیا کہ ویکسین کے حوالے سے متعین مقاصد کی حصولی یقینی بنائی جائے گی۔ ان مقاصد میں 14 جون تک 15 ملین ہسپانوی شہری، 19 جولائی تک 25 ملین جب کہ اگست کے آخر تک 33 ملین شہریوں کی ویکسینیشن شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگست کے آخر تک بڑی آبادی کو کورونا سے پاک کر کے وہ یورپی یونین حکام کی ہدایات پر پورا اتریں گے۔
شانچیز کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تینوں کمپنیز جن کی منظوری یورپین میڈسن ایجنسی سے ہو چکی ہے، مکمل طور محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل اور جولائی کے دوراں فائزر، موڈرنا، آسٹرازینیکا اورجینسین کی 38 ملین خوراکیں اسپین پہنچیں گی۔ علاوہ ازیں مزید 48 ملین ڈوزز کی ترسیل جولائی اور ستمبر کے دوراں یقینی بنائی جائے گی۔
سانچیز نے یقین دہانی کرائی کہ سال کے آخر تک ہر باشندے کو ایک ڈوز مل چکی ہوگی۔ اس ماہ سے ویکسینیشن کا عمل تیز تر ہوگا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اگلے ہفتے تک وبا کے آغاز سے اب تک کیسز کی مجموعی تعداد سے زیادہ لوگوں کی ویکسینیشن ہو چکی ہوگی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *