میڈرڈ(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پیدروسانچس نے آج منگل پالیسیو دی لا مونکلوہ میں وزرا کی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایگزیکٹو کو توقع ہے کہ اس اگست کے آخر تک 33 ملین ہسپانویوں کوکورونا ویکسی نیشن کردی جائے گی۔اعلان کردہ اعداوشمار کےمطابق 19 جولائی تک 25 ملین افراد کو قطرے پلانے کی توقع ہے۔وزیراعظم پیدروسانچس نے کہا کہ ہم نے اپریل اور ستمبر کے درمیان 87 ملین سے زائد خوراکوں کا معاہدہ کیا ہے ، جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ اس عرصے میں شہریوں کی بڑی تعداد کو قطرے پلائے جاسکیں۔وزیراعظم پیدروسانچس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ایگزیکٹو کا مقصد موجودہ کورونا پابندیوں کو بڑھانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں 9 مئی تک ہیں۔
Categories
اگست کے آخر تک 33 ملین ہسپانویوں کوکورونا ویکسی نیشن کردی جائے گی۔وزیراعظم پیدروسانچس کا اعلان
