Categories
Breaking news

اگر ایم کیو ایم نے اپنے قائد کو چھوڑا ہے تو اس کی سوچ کو بھی چھوڑیں، ناصرشاہ

اگر ایم کیو ایم نے اپنے قائد کو چھوڑا ہے تو اس کی سوچ کو بھی چھوڑیں، ناصرشاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ایم کیو ایم نے اپنے قائد کو چھوڑا ہے تو اس کی سوچ کو بھی چھوڑیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کے دعویداروں کا تین اضلاع میں کوئی ایم پی اے نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نفرت بھری سیاست کی وجہ سے کراچی کے لوگوں نے انہیں مسترد کر دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم والے آج پھر لسانیت کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مفاہمت کی سیاست کی لیکن ہمارے ساتھ منافقت کی سیاست کی گئی۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ اگرکوئی احتجاج، ریلی یا جلسہ کرتا ہے تو کرے مگر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *