Categories
Breaking news

اکشے کمار کورونا وائرس سے صحتیاب

گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے بالی ووڈ پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے اپنے شوہر اکشے کمار کے مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی۔ٹوئنکل کھنّہ نے اپنی اور اکشے کمار کی ایک گرافکس تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ دونوں ایک ساتھ اپنے گھر میں موجود ہیں۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’دوبارہ اُن کے ساتھ رہ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ AllisWell کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ سب ٹھیک ہے۔ٹوئنکل کھنّہ کے کیپشن سے یہ بات واضح ہے کہ اکشے کمار نے کورونا وائرس کو شکست دے کر اسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس گھر آگئے ہیں۔اکشے کمار کی مکمل صحتیابی پر ناصرف اُن کے اہلخانہ خوش ہیں بلکہ مداح بھی نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *