Categories
Breaking news

اکشے کمار والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئے

رواں سال اپنی والدہ کو کھو دینے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ساحلِ سمندر پر موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اکشے کمار تازہ ہوا اور سمندر کی لہروں سے لُطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں میوزک بھی چل رہا ہے۔اکشے کمار نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں ہندی زبان میں لکھا کہ ’ہاں! آج ماں کی بہت یاد آرہی ہے۔‘
اداکار کی پوسٹ پر اُن کے مداح اُنہیں حوصلہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔اکشے کمار نے صرف تین گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک چار کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.