
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہرفرد اپنی پسندیدہ کتابیں پڑھنے کی عادت اپنائے تاکہ نسلوں کی تربیت اچھی ہو، اچھی کتابیں نوجوانوں کو مجرم بننے نہیں دیتیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوکراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5روزہ عالمی کتب میلے کے تیسرے دن دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کتب میلہ لوگوں کے درمیان باہمی روابط کو گہرا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے، اگر یہ پلیٹ فارم نہ ہوتا تو ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع بھی نہیں ملتا۔ نمائش میں لوگوں کا بڑا جو ش و خروش دیکھ رہا ہوں۔
کامران ٹیسوی نے کہا کہ کتاب سے محبت انقلابی تبدیلی لاتی ہے۔ اگر اسی جوش و جذبہ سے کتب میلہ لگا رہا تو وہ وقت دور نہیں جب یہ شہر دوبارہ روشنیوں کا شہر بن جائے گا، ہر فرد کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے میں مدد کرے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن، سابق چیئرمین ضلعی میونسپل کارپوریشن ضلع وسطی ریحان ہاشمی، پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد، کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کے کنوینئر وقار متین، ڈپٹی کنوینئر ناصر حسین، ندیم مظہر، ایم اقبال غازیانی، اقبال صالح محمد، ندیم اختر، کامران نورانی اور سلیم عبد الحسین بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اسی جگہ پر ایک ماہ قبل اسلحہ کی نمائش آئیڈیاز منعقد ہوئی اسلحہ نمائش کی اہمیت اپنی جگہ ہے مگر دنیا کی کوئی بھی تہذیب یافتہ قوم کتاب کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتی کیونکہ کتابیں ذہنوں اور دلوں کو روشن کرتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کتب میلے میں بڑی تعداد میں چھوٹے بڑے نوجوانوں، اساتذہ کرام و ادبی شخصیات میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت نے مجھے حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ اس نمائش میں دنیا بھر کے پبلشرز موجود ہیں اور ان کی کتابوں میں شہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کے تمام عہدیداراوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ اتنے شاندار انداز میں بک فیئر کا اہتمام کیا۔
قبل ازیں گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ایک گھنٹہ تک کتب میلے کا دورہ کیا۔ شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ شہریوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفی بنوائی۔
دریں اثنا کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل (Dr June Kuncoro Hadiningrat)نے بھی کتب میلہ کا سورہ کیا اور کہا کہ دنیا میں معاشی بحران کے باوجود پاکستان میں کتب کی قیمتیں انتہائی کم ہے۔ نمائش میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی غماز ہے کہ یہاں کے لوگ کتابوں سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی کتب میلے کا پہلی بار دورہ کررہا ہوں، یہاں مقامی اور غیر ملکی پبلشرز کی کتابیں معیاری اور سستی قیمت میں دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ہمیں یہاں اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا، اہلیہ اور بچوں کے ساتھ درسی و تاریخی کتب لینے آیا ہوں۔
بعد ازاں انہوں نے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور اسلامی کتب میں بھی بڑی گہری دلچسپی لی۔
گذشتہ روز ایک لاکھ سے زائد افراد نے کتب میلے کا رخ کیا۔ صبح سے ہی طلبہ و اساتذہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر کھلنے سے قبل کتب میلے کے ہال کے باہر موجود تھی۔
تعلیمی ادارے کتب میلے میں طلبہ و طالبات کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہر کررہے ہیں اور کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں کے طلبہ خصوصی بسوں کے ذریعہ میلے میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
کتب بینی کے شوقین افراد کے لیے پبلشرز کی جانب سے کتب کی خریدی پر 60سے 70 فیصد تک رعایتی سیل لگادی گئی ہے۔
پانچ روزہ عالمی کتب میلہ بروز پیر 12دسمبر 2022ء تک ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی سے دبئی کی پی آئی اے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی کراچی سے دبئی کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
-
دسمبر میں اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔
-
کراچی: نہم سائنس گروپ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین نے (SSC-Part I) سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
-
منشیات اسمگلنگ کیس: رانا ثناء کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری
لاہورکی انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
-
مونس الہٰی جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، چوہدری سالک حسین
وفاقی وزیر نے کہا کہ لگتا نہیں ہے ابھی اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ ہے، یہی لگتا ہے کہ کسی کا اسبملی توڑنے کا ارادہ نہیں۔
-
اللّٰہ، رسول کی قسمیں کھانے والے جھوٹے توبہ کریں، شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔
-
سلیمان شہباز آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچیں گے
سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔
-
عمران خان کا جنرل باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے خلاف ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر کے لوگوں نے عمران خان کو فوج سے لڑوایا۔
-
سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے میں کوتاہی ہوئی، منظور وسان کا اعتراف
پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور وسان نے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے میں کوتاہی برتے جانے کا اعتراف کرلیا۔
-
پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ پروپیگنڈا گُرو ہے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی جماعت ماننے سے انکار کردیا۔
-
اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 میں بھی دنیا کہتی تھی ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، ہم نے محنت کی، 5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا۔
-
ن لیگ، پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ ماننے کو بھی تیار، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کے رابطے بحال ہوگئے، سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔
-
چوہدری سالک نے نواز شریف کو شجاعت کا پیغام پہنچایا
حسن نواز نے چوہدری سالک حسین کا استقبال کیا۔
-
میاں وحید الرحمٰن پی ٹی آئی کے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹر کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے سے فارغ
میاں وحید الرحمٰن ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کے وکیل بھی تھے۔
-
عمران خان پر قاتلانہ حملہ، واوڈا جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے معاملے پر فیصل واوڈا اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
-
راولپنڈی: گارڈن کالج کے طلباء کا احتجاج ختم
راولپنڈی میں گارڈن کالج کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ کو بلاک کر دیا تھا، انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔