Categories
Breaking news

اچھی خبر یہ ہے صنعتی شعبہ مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ٹوئیٹ

Advertisement

اچھی خبر یہ ہے صنعتی شعبہ مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ٹوئیٹ

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اچھی خبر یہ ہے صنعتی شعبہ مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے۔ گزشتہ 8 ماہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر مسلسل 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2021 میں ترسیلات زر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں اور جنوری 2020 کی نسبت جنوری 2021 میں ترسیلات زر میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں جس پر وہ تارکین وطن پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2020 میں لارجر اسکیل مینوفیکچرنگ یونٹ میں دوگنا اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2019 مین شرح نمو 11.4 فیصد تھی۔ جولائی 2020 سے دسمبر 2020 تک مجموعی شرح نمو 8 فیصد رہی۔

Good news from industrial sector also, showing sustained growth. Large scale manufacturing saw another double digit growth month in December 2020 – 11.4% growth vs Dec 2019. Cumulative July to Dec growth above 8% now.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2021

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *