Categories
Breaking news

اپوزیشن کے استعفے ،نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ایسی تجویز پیش کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے 

اپوزیشن کے استعفے ،نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ایسی تجویز پیش کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں کے معاملے پر ایسی تجویز پیش کر دی ہے کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں وفاقی دارالحکومت میں جاری ہے،اجلاس میں تمام حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہیں جبکہ آصف زرداری کراچی جبکہ میاں نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے حکومت مخالف بیٹھک میں شامل ہیں۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کےاستعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام اراکین اپنے استعفے مولانافضل الرحمان کےپاس جمع کروائیں اور لانگ مارچ کےخاتمہ پرمولانا فضل الرحمان استعفےسپیکر کو پیش کر دیں۔میاں نواز شریف کی اس تجویز پر تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کر دی ہے ۔

عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *