
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس حکومت کی سہولت کاری ہے، پی ڈی ایم کے خفیہ اجلاس نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کا خفیہ اجلاس بلانے کے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں۔
Table of Contents
اپوزیشن میں نئی دراڑ، سینیٹ میں اپوزیشن کے دو بلاک بن گئے
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ن لیگ، جے یوآئی ف،پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل نے سینیٹ میں اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی بانی جماعت ہے، رات کے اندھیروں میں خفیہ ملاقاتیں کرنے والے اب اجلاس بھی خفیہ بلانے لگ گئے۔
فیصل کریم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بانی جماعت کو شوکاز نوٹس کا مطالبہ کرنے والے اپنے اندر جھانکیں، پی ڈی ایم حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے بنی تھی کسی ایک جماعت کی سہولت کاری کیلئے نہیں۔
اتحادیوں نے لاڑکانہ میں اسٹیبلشمنٹ سے مل کر پی پی کی مخالفت کی، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کے باوجود پیپلزپارٹی آزادی مارچ کا ساتھ دیتی ہےاور جے یو آئی کو پی ڈی ایم کا سربراہ مانتی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کرنیوالوں نے عمران خان کی سہولت کاری کی، اب بھی کون ڈیل کی آس لگا کر بیٹھا ہے اور کون پھر باہر جانا چاہتا ہے سب کو پتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر پی پی پی کی ڈیل ہوتی تو ہمارے مقدمے دوبارہ نہ کھلتے بلکہ دوسروں کی طرح ریلیف ملتا۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور: نجی بس سے تاجر کا قیمتی پتھروں اور نقدی سے بھرا بیگ چوری
پولیس کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے بس ٹرمینل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
-
جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ملتوی
ترجمان کا کہنا ہے کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
-
کراچی: نجی اسپتالوں میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز
کراچی کے مختلف نجی اسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانا شروع کردی گئی ہے ۔
-
آصف زرداری کا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، مزاج پرسی کی
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن اتحاد( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔
-
ہم پر تاخیری حربے کا الزام ٹھیک نہیں، سعید غنی
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہ پارٹی اجلاس ملتوی کیے جانے کو تاخیری حربہ کہنے کا الزام ٹھیک نہیں۔
-
شاید پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے الگ سیاست کا فیصلہ کرلیا ہے، احسن اقبال
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم گول کرنے ڈی کے قریب پہنچے تو پیپلزپارٹی نے گیم سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔
-
خسرو بختیار سے متعلق سوال پر شہزاد اکبر کا جواب
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کے خلاف انکوائری کے سوال کا جواب دے دیا۔
-
خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑادی گئیں
خیبرپختون خوا حکومت نے ہفتے اور اتوار کو ایک شہر سے دوسرے شہر کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن حکومتی پابندی کی دھجیاں اڑا ئی جارہی ہیں۔
-
16 لوگوں کی بینائی جانے پر ملتان میں نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن کی 4 رکنی ٹیم نےملتان میں نجی اسپتال کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، ڈاکٹر و عملے کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے۔
-
پاکستان کی 87 فیصد آبادی کو کم نرخ پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل، پی ٹی اے کا دعویٰ
پاکستان کی 87 فیصد آبادی کو کم نرخ پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگئی۔
-
پی ڈی ایم کو اپنے ایجنڈے کے حصول میں ناکامی ہوئی، شاہ محمود
شاہ محمود نے کہا کہ پہلے دن کہا تھا لٹیروں کا غیر فطری اتحاد دیر پا چلتا نظر نہیں آتا، اپوزیشن کے پاس عوامی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے،
-
رمضان المبارک کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں
گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ فلو، کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے۔
-
شاہد خاقان کی نریندر مودی کو لکھے گئے عمران خان کے خط کے مندرجات پر تنقید
سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے وزیراعظم عمران خان کے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط کے مندرجات پر تنقید کردی ۔
-
پنجاب: اسکولوں کی اپ گریڈیشن پر 50 ارب خرچ کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے اسکولوں کی اپ گریڈیشن پر 50 ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔
-
سپریم کورٹ: اپریل کے دوسرے ہفتے کا ججز روسٹر جاری
کراچی رجسٹری بینچ 2 میں جسٹس مشیرعالم اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے، جبکہ کراچی رجسٹری بینچ تھری میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علی شاہ ہوں گے۔
-
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا سرگرم دہشتگرد ہلاک ہوگیا
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اشرف اللہ ٹارگٹ کلنگ ،دہشتگردی کی سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔