Categories
Breaking news

اپوزیشن کی گفتگو سے لگا وہ سنجیدہ نہیں، شبلی فراز

Advertisement
اپوزیشن کی گفتگو سے لگا وہ سنجیدہ نہیں ،شبلی فراز

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نےکہا ہے کہ اپوزیشن کی گفتگو سے لگتا ہے وہ سنجیدہ نہیں ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے شبلی فراز نےکہا کہ اپوزیشن ساری ذمے داری حکومت پر ڈال کر خود تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی آج کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہےکہ وہ سنجیدہ نہیں ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہاکہ عوام کی موجودہ حالت زار کی ذمہ دار دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کو غریب عوام سے کوئی ہمدردی و دلچسپی نہیں ۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ میں نواز ، شہباز ،مریم نواز اور شاہد خاقان گروپ ہمیں طعنہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں آج جو حالات ہیں ان کی ذمے دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہے،اپوزیشن ملک و قوم کے ساتھ سنجیدہ نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اربوں کی جائیدادیں بنانے والے غریبوں کا رونا رو رہے ہیں،انہیں غریب عوام سے کوئی ہمدردی اور دلچسپی نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہدونوں سیاسی جماعتیں ایسے لیڈر کو ابھرتے نہیں دیکھ سکتیں جس کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں،ان مشکلات میں بجٹ نہ ماننے اور الیکشن کی بات کرنے سے لگتا ہے یہ مخلص نہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں ملک کو لوٹا اور چلے گئے، دونوں پارٹیاں اس لیے لاک ڈاؤن چاہتی ہیں تاکہ غریب اور مشکلات کا شکار ہو۔

عمران خان کی ثابت قدمی نے ملک و قوم کے عالمی تشخص کو بحال کیا، وزیراعظم اپنے نظریے کے مطابق ملک کو ترقی کی جانب گامزن رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *