Categories
Breaking news

اپوزیشن کی اے پی سی، 26 نکاتی قرار داد منظور

Advertisement

اپوزیشن کی اے پی سی، 26 نکاتی قرار داد منظور

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں 26 نکاتی قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔

Advertisement

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منظور کی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین اور وفاقی پارلیمانی نظام پر یقین رکھنے والی قومی سیاسی جماعتوں کا اتحاد " پاکستان ڈیموکریٹک الائنس" کے نام سے تشکیل دیا گیا ہے جو غریب دشمن حکومت سے نجات کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک کو منظم اور مربوط انداز میں چلائے گا۔

قرار داد میں اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ ملک میں فوج اور ایجنسیز کے عمل دخل کے بغیر نئے انتخابات، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

” عابد کو پکڑنے کیلئے جال بچھا دیا گیاہے “،موٹر وے کیس، ڈی آئی جی شہزاد سلطان کا بیان

اے پی سی نے صدارتی نظام کے ارادوں کو مسترد کردیا اور حکومت کو "سقوط کشمیر" کا ذمہ دار قرار دیا ۔ اجلاس میں میڈیا پر تاریخ کی بدترین پابندیاں ختم کرنے اور صحافیوں کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان، سی پیک، اٹھارہویں ترمیم ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، بلدیاتی اداروں کی بحالی، اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی ، آغاز حقوق بلوچستان، ایف سی کی جگہ سول اتھارٹی کی بحالی بھی قرار داد کا حصہ ہے۔

قرار داد کے مطابق اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ ٹروتھ کمیشن بنایا جائے جو 1947 سے اب تک کی پاکستان کی حقیقی تاریخ کو دستاویزی شکل دے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ " چارٹر آف پاکستان" مرتب کرنے کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی جسے یہ ذمہ داری سونپی جائے گی کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے ایسی ٹھوس حکمت عملی مرتب کرے جس میں بانی پاکستان کے ارشادات اور 1973 کے دستور کی روشنی میں پاکستان کی جدید اسلامی جمہوری فلاحی ریاست کے طور پر واضح سمت متعین ہو۔

آل پارٹیزکانفرنس کے شرکاکےلئے ظہرانہ،مینیومیں چکن بریانی،چکن مصالحہ،مٹن،حلوہ،کھیرشامل

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *