Categories
Breaking news

“اپوزیشن کو بری طرح ہرانا میرا مشن ہے” وزیر اعظم نے پرویز الہٰی کو عثمان بزدار کا استعفیٰ دکھا دیا، اہم ٹاسک بھی سونپ دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے منحرف ارکان کو واپس پارٹی میں لانے کا ٹاسک چوہدری پرویز الہٰی کو سونپ دیا، انہوں نے ق لیگ کے رہنما کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ بھی دکھایا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوتے ہی استعفیٰ گورنر کو بھجوادیا جائے گا، ان کا مشن اپوزیشن کو بری طرح ہرانا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی اور وفاقی وزیر مونس الہٰی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے انہیں سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ دکھایا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوتے ہی استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوا دیا جائے گا اور اسی روز منظور بھی ہوجائے گا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا مشن اپوزیشن کو بری طرح ہرانا ہے، انہوں نے چوہدری پرویز الہٰی کو منحرف ارکان کو واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیا اور کہا کہ واپسی پر ان کی عزت پر کوئی حرف نہیں آئے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی منحرف ارکان کے مسائل اور فنڈز کے ضامن ہوں گے۔

اس ملاقات میں پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد موخر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پہلے وفاق میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹ لیا جائے اس کے بعد پنجاب کی تحریک عدم اعتماد کا دیکھا جائے گا۔

قومی حکومت کا فارمولا وہ معجون ہے جو اکسیر نہیں ہو گا، سراج الحق

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.