وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے نیب کے معاملے پر 34 شقوں میں ترامیم کیں، عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ این آر او پر بات کرنے کا پس منظر کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے ہم نے این ار او مانگا ہی نہیں، اپوزیشن یہ بھی کہتی ہے کہ نہ ہی وزیراعظم این آر او دے سکتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ فیٹف کے بل پر بات ہوئی تو میں اس کمیٹی کا ممبر تھا جس میں اپوزیشن قیادت بھی تھی، اجلاس شروع ہوا تو سب سے پہلا سوال اپوزیشن نے کیا کہ نیب کا بل کہاں ہے؟، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیب کے بل پر بعد میں بحث کرلیں گے، جس کے بعد اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ سے باہر چلی گئی اور آدھے گھنٹے بعد آئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب کی38 شقوں میں سے اپوزیشن نے 34 شقوں پر ترامیم پیش کیں، پہلی تبدیلی اپوزیشن نے کہی کے نیب کے قانون کی عملداری 1999 سے کی جائے، اس کا اصل فائدہ چودھری شوگر مل کیسز والوں کا ہوتا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کہا کہ نیب کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی اگر ایک ارب سے کم کی کرپشن ہوگی، اس ترمیم سے جن کے کیسز ایک ارب روپے سے کم کرپشن کے ہیں ان کو چھوٹ مل جاتی، منی لانڈرنگ کی شق پر کہا گیا کہ اس کو بطور جرم ہٹا دیا جائے۔

نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کریں، وزیراعظم عمران خان
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا، اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس کے بینیفشری شہباز شریف، آصف زرداری اور فریال تالپور اثاثے کیس ہوتے، ان کی ترمیم تھی کہ نیب 2015 سے پہلے کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کرے گا، اس ترمیم سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو این آر او پلس مل جاتا۔
شبلی فراز نے کہا کہ تیسری شق منی لانڈرنگ کی تھی، اپوزیشن نے کہا منی لانڈرنگ کو جرم نہ سمجھا جائے، چوتھی شق بےنامی کے متعلق تھی اپوزیشن نے کہا بچوں اور اہلیہ کو باہر نکالا جائے، ان کی 8ویں ترمیم تھی کہ نااہلی نہیں ہوگی جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے حکم نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیے
- 31 دسمبر گزر جائیگی، اپوزیشن استعفے نہیں دیگی، عثمان بزدار
- اپوزیشن وقت اور پیسہ ضائع کررہی ہے، لٹیرے جو چاہیں کرلیں این آر او نہیں ملے گا، عمران خان
- عمران خان نے واضح کردیا این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہے، فیصل جاوید
ا نہوں نے کہا کہ مطلب مقدمے کو دس بیس سال چلاتے رہیں جب تک فیصلہ نہ ہو نااہل نہ کیا جائے، عدالت سے نااہلی کچھ کیسز میں تاحیات اور کچھ میں دس سال ہوتی ہے، اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت سے نااہلی کی مدت پانچ سال کی جائے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کو پتا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان ہیں یہ اپنے چوری کا تحفظ نہیں کرسکتے، اپوزیشن ریلیاں کرنا چاہتی ہے کریں لیکن عوام کی صحت کا خیال رکھیں، کورونا بہت بڑھ گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
آج سال کی طویل ترین رات ہوگی
آج رات سال کی سب سے طویل رات ہوگی ،دورانیہ 13 گھنٹے 37 منٹ ہوگا۔
-
سندھ میں کورونا وائرس کے 644 نئے مریضوں کی تشخیص، 19 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں19 مریض انتقال کرگئے جبکہ 644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 872 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
-
آئین پاکستان نے اقلیتی بھائیوں کو مذہبی آزادی کو حق دیا ہے، علامہ طاہر اشرفی
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ممکنہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔
-
میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی ۔
-
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گلشن اقبال ، پیپلز چورنگی اور رضویہ میں قتل کی وارداتیں کیں۔
-
حکومت نے کورونا ویکسین کیلئے 150 ملین ڈالرز مختص کردیے، ڈاکٹر فیصل سلطان
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دستیابی کےلیے 150 ملین ڈالرز کی رقم مختص کردی گئی ہے۔
-
فیاض چوہان سے محکمہ کالونیز کا قلمدان واپس لے لیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق سید یاورعباس بخاری کومحکمہ سوشل ویلفیئراوربیت المال کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
-
اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ چھین لیں گے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ چھین لیں گے۔
-
دلچسپ بات ہے کسی کو پیزا کھاتے دیکھ کر حکومت کو بڑی تکلیف ہوتی ہے، بلاول
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے پیزا والوں کا نہ کوئی حساب لیا، نہ کسی کو جیل میں ڈالا، نہ ہی کسی کا نام ای سی ایل پر ڈالا۔
-
عمران خان ایسا قانون لارہے ہیں جس کے بعد کوئی کرپٹ باقی نہیں بچے گا، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ اسد عمر سے برطانیہ کی پروازیں معطل کرنے کیلئے بات کروں گا۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ذرائع ایوان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی طبعیت ناساز ہونے پر آج ٹیسٹ کیلیے اُن کا سیمپل لیا گیا تھا۔
-
نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کریں، وزیراعظم عمران خان
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا، اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا۔
-
جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مشروط استعفی بجھوادیا
جلیل شرقپوری نے کہا کہ 31 دسمبر تک اگر ایم اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول استعفے دیں تو استعفی قبول کرلیا جائے۔
-
پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کو نالائق اعلیٰ قرار دیدیا
تحریک انصاف سندھ کی قیادت نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو نالائق اعلیٰ قرار دے دیا۔
-
ہیوسٹن بندرگاہ پر امریکی حکام کی پاکستانی جہاز کی تلاشی
ہیوسٹن پورٹ سےفرار جہاز عملےکےرکن پرویزکی تلاش جاری ہے۔
-
ایک ساتھ400 استعفے آگئے تو پھر عام انتخابات ہوتے ہیں، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اگر ایک ساتھ400 استعفے آگئے تو پھر عام انتخابات ہوتے ہیں، ضمنی الیکشن نہیں ہوتے۔