Categories
Breaking news

اپوزیشن نے دلچسپی نہیں لی، بجٹ پاس ہو گیا: وزیرِ اطلاعات سندھ

اپوزیشن نے دلچسپی نہیں لی، بجٹ پاس ہو گیا: وزیرِ اطلاعات سندھ

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں آج نئے سال کا بجٹ پاس ہوگیا، اپوزیشن نے بجٹ کے عمل میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے بجٹ 22-2021ء متفقہ طور پر پاس کر لیا۔

سندھ اسمبلی : بجٹ منظور، اپوزیشن کے”گو کرپشن گو“ کے نعرے

سندھ اسمبلی نے کثرتِ رائے سے آئندہ سال کا بجٹ 22-2021ء منظور کر لیا، بجٹ منظور ہونے پر اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے اپوزیشن کے ساتھ اجلاس کیا، اسپیکر نے اپوزیشن کو 2 دن دیئے کہ بجٹ تقاریر کریں اور کٹ موشن جمع کرائیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے کوئی کٹ موشن جمع نہیں کروائیں، نہ اس نے بجٹ کے عمل میں کوئی دلچسپی لی۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزاد عدلیہ کیلئے جدو جہد کی ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا، پیپلزپارٹی میں چیف جسٹس، آئینی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی گنجائش نہیں۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ نئے سال کا ٹیکس فری بجٹ اسمبلی سے منظور ہونے پر سندھ کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *